تیل ،خوشبواورسرمہ لگا نے اور بالوں میں کنگھی کرنے کے مسائل وآداب



حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: نبی کریم ﷺکثرت سے سر مبارک میں تیل ڈالتے تھے اور داڑھی میں کنگھا کرتے تھے۔[شر ح السنۃ،حدیث: ۳۱۶۴]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:نبی کریم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:جس کے پاس بال ہو وہ اس کی عزت کرے۔(یعنی ان کو دھوئے ،تیل لگائے اور کنگھا کرے)۔[سنن ابو داؤد،حدیث: ۴۱۶۳]
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:انہوں نے کہا کہ:یا رسول اللہ ﷺ!میرے پاس زیادہ بال ہیں تو کیا میں کنگھا کروں؟آپ ﷺنے فر مایا:ہاں! اس کی عزت کرو۔حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ ،حضور ﷺکی اس فر مان کی وجہ سے کبھی دن میں دو مرتبہ تیل لگایا کرتے تھے اور کنگھا کرتے تھے۔[شر ح السنۃ،حدیث: ۳۱۶۴]
ایک روایت میں ہے کہ حضور ﷺنے روزانہ کنگھی کرنے سے منع فر مایا۔ [ابوداؤد،حدیث : ۴۱۵۹] اس سے مراد نہی تنزیہی ہے اور مقصد یہ ہے کہ مردوں کو بناؤسنگار میں مشغول نہیں رہنا چاہئے۔یہ مطلب نہیں ہے کہ بال بکھرے ہوں اس کے باوجود کنگھا نہ کرے کیو نکہ حضور ﷺنے خود ایسے شخص کو نا پسند فر مایا جو کنگھی نہیں کرتا ،تیل نہیں لگاتااور بال بکھیرے پراگندہ صورت رہتا ہے۔
خوشبو حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:نبی کریم ﷺکے پاس ایک عطردان تھا ،اس سے آپ خوشبو لگایا کرتے تھے۔ [سنن ابو داؤد،حدیث: ۴۱۶۲]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کسی نے حضور ﷺکو خوشبو پیش کیا ہو تو آپ نے رد کر دیا ہو۔یعنی قبول نہ فر مایا ہو۔[شر ح السنۃ، حدیث:۳۱۷۱، ترمذی،حدیث:۲۷۸۹،بخاری،حدیث: ۲۵۸۲]
حضرت عثمان النھدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:نبی کریم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:جب تم میں سے کسی کو خوشبو دیا جائے تو اس کورد نہ کرے کیو نکہ وہ جنت سے نکلا ہے۔[ترمذی،حدیث: ۲۷۹۱] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں کہ :نبی کریم ﷺنے ارشاد فر مایا:مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی مہک ظاہر اور رنگ چھپا ہو۔ اور عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر اور مہک ہلکی ہو۔[ترمذی،حدیث:۲۷۸۷،نسائی،حدیث: ۵۱۱۷]
حضرت اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:نبی کریم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:بے شک وہ عورت جس نے(تیز)خوشبو لگائی پھر وہ کسی قوم کے پاس سے گذری کہ وہ لوگ اس خوشبو کو محسوس کریں تو وہ زانیہ ہے۔(یعنی اسے زنا کرنے کا گناہ ہوگا)۔[سنن نسائی ، حدیث : ۵۱۲۶]۔اس لئے عورتوں کے لئے بہت تیز خوشبو لگانا درست نہیں ہے۔
سرمہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کرتے ہیں کہ:نبی کریم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ: ’ اِثْمِدْ ‘ سرمہ لگاؤ کیو نکہ وہ نگا ہوں کو تیز کرتا ہے اور بال کو اُگاتا ہے۔اور انہوں نے بیان فر مایا کہ:نبی کریم ﷺکے پاس ایک سرمہ دانی تھی ،آپ ﷺہر رات کو اس سے تین مرتبہ دائیں آنکھ میں اور تین مرتبہ بائیں آنکھ میں لگاتے تھے۔(ترمذی،حدیث:۱۷۵۷۔شرح السنۃ،حدیث:۳۲۰۱)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں کہ:نبی کریم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:تم میں سے جو سر مہ لگائے اسے چا ہئے کہ وہ طاق(یعنی بے جوڑ جیسے ۳؍۵؍۹؍وغیرہ)لگائے ۔جس نے ایسا کیا اس نے اچھا کیا اور جس نے ایسا نہ کیا تو کوئی حرج نہیں ہے۔[ شر ح السنۃ،حدیث:۳۲۰۴]
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان فر ماتے ہیں کہ:نبی کریم ﷺدائیں آنکھ میں تین مرتبہ اور بائیں آنکھ میں دو مرتبہ اثمد سر مہ لگا تے تھے۔[شر ح السنۃ،حدیث: ۳۲۰۵]
حضور نبی کریم ﷺسے دو طر ح کی روایات منقول ہیں ایک یہ کہ آپ ﷺدونوں آنکھوں میں تین تین مرتبہ لگاتے تھے اور دوسری یہ کہ:دائیں آنکھ میں تین مرتبہ اور بائیں آنکھ میں دو مرتبہ لگاتے تھے۔اس لئے دونوں طر یقہ درست ہے ۔مگر بہتر یہ ہے کہ تین تین مرتبہ لگایا جائے کیو نکہ آپ ﷺنے اس طر یقہ کو بہتر فر مایا۔جیسا کہ اوپر گذرا۔اسی طر ح سے کوئی بھی سر مہ لگایا جا سکتا ہے لیکن بہتر اثمد سر مہ ہے۔کیو نکہ آپ ﷺنے فر مایا: خیر ما اکتحلتم بہ الاثمد تم جو سرمہ لگاتے ہو اس میں سب سے بہتر سر مہ اثمد ہے۔(شرح السنۃ،حدیث:۳۲۰۱۔نسائی،حدیث:۵۱۱۳)





متعلقہ عناوین



کھانے کے آداب پینے کے آداب لباس سے متعلق احکام وآداب گھر سے نکلنے اور داخل ہونے کا طریقہ انگوٹھی پہننے کے مسائل سونے چاندی کے زیورات کے احکام ومسائل لوہا،تانبا،پیتل اور دوسرے دھات کے زیورات کے احکام مہندی،کانچ کی چوڑیاں اور سندور وغیرہ کا شرعی حکم بھئوں کے بال بنوانے،گودنا گودوانے اور مصنوعی بال لگوانے کا مسئلہ سفید بالوں کو رنگنے کے مسائل حجامت بنوانے کے مسائل وآداب ناخن کاٹنے کے آداب ومسائل پاخانہ، پیشاب کرنے کے مسائل وآداب بیمار کی عیادت کے فضائل ومسائل بچوں کی پیدائش کے بعد کے کام جھا ڑ پھونک اور د عا تعو یذ کے مسائل جوتے اور چپل پہننے کے مسائل وآداب چھینک اور جماہی کے مسائل وآداب ہم بستری کے مسائل و آداب پیر کے اندر کن باتوں کا ہونا ضروری ہے؟ سونے،بیٹھنے ا و ر چلنے کے مسائل وآداب دوسرے کے گھر میں داخل ہونے کے مسائل وآداب سلام کرنے کے مسائل مصافحہ،معانقہ اور بوسہ لینے کے مسائل ماں باپ یا بزرگوں کا ہاتھ پیر چومنا اور ان کی تعظیم کے لئے کھڑے ہونے کا مسئلہ ڈ ھول،تاشے،میوزک ا و ر گانے بجانے کا شرعی حکم سانپ،گرگٹ اور چیونٹی وغیرہ جانوروں کومارنے کے مسائل منت کی تعریف اور اس کے احکام ومسائل قسم کے احکام ومسائل اللہ کے لئے دوستی اور اللہ کے لئے دشمنی کا بیان غصہ کرنے اور مارنے پیٹنے کے مسائل غیبت،چغلی،حسد اور جلن کے شر عی احکام موت سے متعلق احکام و مسائل



دعوت قرآن