جب کوئی شخص کسی دوسرے کے گھر جائے تو پہلے اجازت حاصل کرے پھر سلام کرنے کے بعد ہی بات چیت شروع کرے۔
چنانچہ اللہ عزوجل کا فر مان عالی شان ہے: اے ایمان والو!اپنے گھروں کے سوا دوسرے کے گھروں میں داخل نہ ہو جب تک اجازت نہ لے لو،اور گھر والوں پر سلام نہ کر لو،یہ تمہارے لئے بہتر ہے تا کہ تم نصیحت پکڑو ۔ اور اگر ان گھروں میں کسی کو نہ پاؤتو اندر نہ جاؤجب تک تمہیں اجازت نہ ملے۔[سورہ نور،آیت : ۲۷ ۔ ۲۸]
کسی کے دروازے پر جا کر آواز دی اس نے کہا:کون؟تو اس کے جواب میں یہ نہ کہے کہ’ میں ‘ کیو نکہ حضور اکرم ﷺ نے اس جواب کو ناپسند فر مایا۔بلکہ جواب میں اپنا نام بتائے کیو نکہ’ میں‘ کا لفظ تو ہر شخص اپنے کو کہہ سکتا ہے ۔[ترمذی،حدیث: ۲۷۱۱]
اگر گھر والے اجازت نہ دے تو ناراض نہ ہونا چاہئے بلکہ خوشی خوشی واپس آجا نا چا ہئے۔ کیو نکہ ہو سکتا ہے کہ وہ اس وقت اس سے زیادہ اہم کام میں مصروف ہو۔اللہ عز وجل کا فر مان عالیشان ہے: اور اگر تم سے کہا جائے کہ لوٹ جاؤتو واپس چلے آؤ۔یہ تمہارے لئے زیادہ پاکیز ہ ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس کو جانتا ہے۔[سورہ نور،آیت : ۲۷ ۔ ۲۸]
ہاں!اگر کوئی شخص کسی کو بلائے اور وہ بلانے والے کے ساتھ ہی آئے تو پھر اجازت لینے کی ضرورت نہیں ۔چنانچہ حضرت ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ:جب کوئی شخص بلایا جائے اور وہ اسی بلانے والے کے ساتھ آئے تو یہی (بلانا)اس کے لئے اجازت ہے۔ اور دوسری روایت میں ہے کہ:آدمی بھیجنا ہی اجازت ہے۔[ابوداؤد]
یہ حکم اس وقت ہے کہ جب کہ فوراََآئے اور قرائن سے معلوم ہو کہ گھر والا انتظار میں ہے ،اندر پردہ ہو چکا ہے تو اجازت لینے کی ضرورت نہیں اور اگر دیر میں آئے تو اجازت حاصل کرے جیسا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہھم نے کیا۔[اسلامی اخلاق وآداب،ص: ۱۰۰]
کسی کے گھر میں بلا اجازت جھانکنا بھی منع ہے کیو نکہ گھر کے اندر عورتوں پر پردہ کے بارے میں وہ اہتمام کرنا جو باہر ہوتی ہے ضروری نہیں ۔حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ:جس نے اجازت سے پہلے پردہ ہٹا کر مکان کے اندر نظر کی اس نے ایسا کام کیا جو اس کے لئے حلا ل نہ تھا اور اگر (گھر والوں میں سے )کسی نے(ایسا کرنے والے کی) آنکھ پھوڑ دی تو اس پر کچھ نہیں اور اگر کوئی شخص ایسے دروازے پر گیا جس پر ،پردہ نہیں اور اس کی نظر گھر والے کی عورت پر(بلا قصد) پڑ گئی تو اس کی غلطی نہیں (کہ انہوں نے دروازے پر پردہ کیوں نہیں لٹکایا۔)۔[تر مذی،حدیث: ۲۷۰۷]
حضور اکرم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:کسی شخص کے لئے جائز نہیں کہ دوسرے کے گھر میں بغیر اجازت حا صل کئے نظر کرے اگر نظر کر لی تو دا خل ہی ہوگیا ۔اور یہ نہ کرے کہ کسی قوم کی امامت کرے اور خاص اپنے لئے دعا کرے اوران کے لئے نہ کرے اور ایسا کیا تو اس نے خیانت کیا۔[تر مذی]
کھانے کے آداب پینے کے آداب لباس سے متعلق احکام و آداب تیل،خوشبواور کنگھی کے مسائل وآداب گھر سے نکلنے اور داخل ہونے کا طریقہ انگوٹھی پہننے کے مسائل سونے چاندی کے زیورات کے احکام ومسائل لوہا،تانبا،پیتل اور دوسرے دھات کے زیورات کے احکام مہندی،کانچ کی چوڑیاں اور سندور وغیرہ کا شرعی حکم بھئوں کے بال بنوانے،گودنا گودوانے اور مصنوعی بال لگوانے کا مسئلہ سفید بالوں کو رنگنے کے مسائل حجامت بنوانے کے مسائل وآداب ناخن کاٹنے کے آداب ومسائل پاخانہ، پیشاب کرنے کے مسائل وآداب بیمار کی عیادت کے فضائل ومسائل بچوں کی پیدائش کے بعد کے کام جھا ڑ پھونک اور د عا تعو یذ کے مسائل چھینک اور جماہی کے مسائل وآداب ہم بستری کے مسائل و آداب پیر کے اندر کن باتوں کا ہونا ضروری ہے؟ سونے،بیٹھنے ا و ر چلنے کے مسائل وآداب سلام کرنے کے مسائل مصافحہ،معانقہ اور بوسہ لینے کے مسائل ماں باپ یا بزرگوں کا ہاتھ پیر چومنا اور ان کی تعظیم کے لئے کھڑے ہونے کا مسئلہ ڈ ھول،تاشے،میوزک ا و ر گانے بجانے کا شرعی حکم سانپ،گرگٹ اور چیونٹی وغیرہ جانوروں کومارنے کے مسائل منت کی تعریف اور اس کے احکام ومسائل قسم کے احکام ومسائل اللہ کے لئے دوستی اور اللہ کے لئے دشمنی کا بیان غصہ کرنے اور مارنے پیٹنے کے مسائل غیبت،چغلی،حسد اور جلن کے شر عی احکام موت سے متعلق احکام و مسائل