حج کے فرائض



حج میں یہ باتیں فر ض ہیں
نمبر۱: احرام کے ساتھ حج کی نیت کرنا۔
نمبر۲: وقوف عرفہ،یعنی نویں ذی الحجہ کےدن سورج ڈھلنے سے لے کر دسویں ذی الحجہ کی صبح صادق سے پہلے تک کسی وقت میدانِ عرفات میں ٹھہرنا۔
نمبر۳: طواف زیارت کا اکثر حصہ،یعنی ۷/پھیروں میں سے ۴/پھیرے۔
نمبر۴: ارکان کی ترتیب،یعنی پہلے احرام باندھنا پھر عرفات میں ٹھہرنا پھر طوافِ زیارت کرنا۔
نمبر۵: ہر فر ض کو اس کے وقت پر ادا کرنا۔

حج کے واجبات



نمبر۱: میقات سے احرام باندھنا۔
نمبر۲: عرفات کے میدان میں سورج ڈوبنے تک ٹھہرنا۔
نمبر۳: مزدلفہ میں ٹھہرنا۔
نمبر۴: مزدلفہ میں آکر مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ عشاء کے وقت میں پڑ ھنا۔
نمبر۵: مزدلفہ سے مِنیٰ آکر رمئی جمار کرنا۔یعنی دسویں کو صرف بڑے شیطان کو کنکری مارنااور گیارہوں اور بارہویں کو زوال کے بعد تینوں شیطان کو کنکری مارنا۔
نمبر۶: بڑے شیطان کو کنکری مارنے کے بعد قربانی کر نا اور اس کے بعد حلق یا تقصیر کرانا۔
نمبر۷: حج قِرآن اور تمتع کرنے والے پر قربانی کرنا واجب ہے۔
نمبر۸: وقوف عرفات کے بعد سے سر منڈانے یا بال کٹوانے تک جماع نہیں کرنا۔
نمبر۹: سعی،یعنی صفا اور مروہ کے درمیان ۷/چکر لگانا۔
نمبر۱۰: کنکر یاں پھیکنے اور قربانی کرنے اور سر منڈانے اور طواف میں تر تیب واجب ہے۔یعنی پہلے کنکر یاں پھینکے پھر غیر مفرد قر بانی کرے پھر سر منڈائے پھر طواف کرے۔
نمبر۱۱: طوافِ وداع یعنی رخصت کرنا۔(یہ طواف میقات کے باہر سے آنے والے حاجیوں پر واجب ہے۔اگر حج کر نے والی حیض سے ہے اور طہارت سے پہلے فلائٹ ہے تو اُس پر طوافِ رخصت نہیں۔)
نمبر۱۲: احرام میں جو باتیں حرام ہیں اُن سب سے پر ہیز کرنا۔

حج کی سنتیں



نمبر۱: طوافِ قدوم،یعنی میقات کے باہر سے آنے والے حاجی مکہ شریف پہونچ کر سب سے پہلے جو طواف کرتے ہیں اُسے طواف قدوم کہتے ہیں۔یہ طواف حج افراد اور حج قِرآن کر نے والوں کے لئے سنت ہے۔ حج تمتع کر نے والے کے لئے نہیں۔
نمبر۲: طواف کا حجر اسود سے شروع کرنا۔
نمبر۳: صفا اور مروہ کے درمیان جو "میلین اخضرین "ہیں اُن کے در میان مردوں کے لئے دوڑنا۔
نمبر۴: حج کے لئے آٹھویں ذی الحجہ کو فجر کی نماز کے بعدمکہ سے روانہ ہونا اور مِنیٰ میں ۵/وقت کی نمازیں پڑھنا۔
نمبر۵: نویں کی رات مِنیٰ میں گزارنا اور سورج نکلنے کے بعد منیٰ سے عرفات کے لئے روانہ ہونا۔
نمبر۶: وقوف عرفہ کے لئے غسل کرنا۔
نمبر۷: عرفات سے واپسی میں مزدلفہ میں رات کو رہنا اور سورج نکلنے سے پہلے مزدلفہ سے منیٰ چلا جانا۔
نمبر۸: قربانی اور حلق یا تقصیر کے بعد غسل کر کے اِحرام اُتار دینا۔
نمبر۹: گیارہوں اور بارہویں(اور تیر ہویں کو رُکنا ہو تو تیر ہویں) کی رات منیٰ میں گزارنا۔



متعلقہ عناوین



حج وعمرہ کی فضیلت حج کرنا کس پر فرض ہے؟ حج کی قسمیں حج کرنے کامکمل طریقہ حج کے فرائض ، واجبات اور سنتیں احرام کے مسائل عورتوں کے حج کے بارے میں سوال جواب عمرہ کرنے کا طریقہ حج کی دعائیں حج و عمرہ میں غلطیاں اور ان کے کفارے



دعوت قرآن