حج وعمرہ کی فضیلت



حدیث:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:حضور سے پو چھا گیا کہ کون سا عمل سب سے افضل ہے؟تو آپ نے فر مایا کہ:اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔پوچھا گیا کہ پھر کون سا؟ تو آپ نے فر مایا کہ:اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔ پوچھا گیا کہ پھر کون سا؟ تو آپ نے فر مایا کہ:حج کرنا۔ [صحیح بخاری،حدیث:۱۵۱۹]
حدیث:ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ:یارسول اللہ !آپ جہاد کو افضل عمل بتاتے ہیں تو کیا ہم جہاد نہیں کریں؟ تو آپ نے فر مایا کہ: نہیں۔ عورتوں کے لئے سب سے افضل جہاد مقبول حج کرنا ہے۔[صحیح بخاری،حدیث:۱۵۲۰]
حدیث:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:حضور نے فر مایا کہ:جس نے حج کیا اور حج کے درمیان کوئی فحش بات نہیں بولا اور نہیں کوئی گناہ کا کام کیا تو وہ گناہوں سے ایسا پاک ہو جاتا ہے جیسے وہ اُس دن تھا جس دن اس کی ماں نے اُسے جنم دیا تھا۔[صحیح بخاری،حدیث،۱۵۲۱]
حدیث:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:حضور نے فر مایا کہ:عمرہ سے عمرہ تک اُن تمام گناہوں کا کفارہ ہے جو اُس کے درمیان میں ہوئے۔اور مقبول حج کا ثواب جنت ہی ہے۔[صحیح بخاری،حدیث،۱۷۷۳]
حدیث:حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ:حضور نے فر مایا کہ:رمضان شریف میں عمرہ کرنے سے حج کا ثواب ملتا ہے۔[صحیح بخاری،حدیث:۱۷۸۲]
حدیث:حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:حضور نے فر مایا کہ:حج اور عمرہ محتاجی اور گناہوں کو ایسے ختم کرتا ہے جیسے آگ کی بھٹی لوہے اور سونے چاندی وغیرہ کے زنگ کو۔[تر مذی،حدیث:۸۱۰]
حدیث:حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:حضور نے فر مایا کہ:حضرت داؤد علیہ السلام نے عرض کیا:ائے اللہ !جب تیرے بندے تیرے گھر کی زیارت کے لئے آئیں گے تو تو انہیں کیا عطا فر مائے گا؟تو اللہ تعالیٰ نے فر مایا کہ:ہر زیارت کرنے والے کا اُس پر حق ہے جس کی وہ زیارت کرنے جائے۔ میرے اُن بندوں کا مجھ پر یہ حق ہے کہ میں انہیں دنیا میں عافیت دوں گا اور جب مجھ سے ملیں گے تو میں اُن کے گناہوں کو معاف کر دوں گا۔[المعجم الاوسط للطبرانی،حدیث:۶۰۳۷]
حدیث:حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:حضور نے فر مایا کہ: حاجی اپنے گھر والوں میں سے چار سو لوگوں کی قیامت کے دن شفاعت کرے گا اور وہ گناہوں سے ایسا پاک ہو جائے گا جیسے وہ اپنے پیدا ہونے کے دن تھا۔[مسند بزار،تحت مسند ابو موسیٰ اشعری،حدیث:۳۱۹۶]
حدیث:حضرت ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:حضور نے فر مایا کہ:حاجی کی مغفرت ہو جاتی ہے اور حاجی جس کے لئے استغفار کرتا ہے اُس کی بھی۔[مجمع الزوائد،حدیث:۵۲۷۸]
حدیث:حضرت ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:حضور نے فر مایا کہ:جو حج کے لئے نکلا اور مر گیا تو قیامت تک اُس کے لئے حج کر نے کا ثواب لکھا جائے گا۔اور جو عمرہ کر نے کے لئے نکلا اور مر گیا تو قیامت تک اُس کے لئے عمرہ کر نے کا ثواب لکھا جائے گا۔[مسند ابو یعلیٰ،تحت مسند ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ،حدیث :۶۳۲۷]



متعلقہ عناوین



حج وعمرہ کی فضیلت حج کرنا کس پر فرض ہے؟ حج کی قسمیں حج کرنے کامکمل طریقہ حج کے فرائض ، واجبات اور سنتیں احرام کے مسائل عورتوں کے حج کے بارے میں سوال جواب عمرہ کرنے کا طریقہ حج کی دعائیں حج و عمرہ میں غلطیاں اور ان کے کفارے



دعوت قرآن