حج کرنے کا طریقہ



حج کے ارکان وغیرہ ۸/ذی الحجہ سے ۱۲/ذی الحجہ تک ادا کئے جاتے ہیں۔کس تاریخ اور دن میں کیا کیا کرنا ہوتا ہے۔وہ یہاں پر دن اور تاریخ کے ساتھ کئے جانے والے کاموں کو ترتیب وار بیان کیا جاتا ہے۔

[یوم ترویہ ]ذی الحجہ۔حج کا پہلا دن۔

نمبر۱:احرام کے ساتھ نیت کر کے منیٰ پہونچنا۔
نمبر۲:منیٰ میں ظہر،عصر،مغرب،عشاء اور نویں ذی الحجہ کی فجر کی نماز پڑ ھنا۔

ذی الحجہ۔حج کا دوسرا دن۔ [یوم الحج]

نمبر۱:سورج نکلنے کے بعد عرفات میں جا کر رُکنا۔
نمبر۲:یہاں پر ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ظہر کے وقت میں پڑ ھنا۔
نمبر۳:سورج کے ڈوبنے کے بعد بغیر مغرب کی نماز پڑ ھے ہوئےعرفات سے مزدلفہ کے لئے نکلنا۔
نمبر۴:مزدلفہ پہونچ کر مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ عشاء کے وقت میں پڑ ھنا۔
نمبر۵:پھر رمی کے لئے کنکر یاں چُن لینا۔

ذی الحجہ۔حج کا تیسرا دن۔ [یوم النحر]/۱۰

نمبر۱: فجر کی نماز پڑھ کر سورج نکلنے کےتھوڑی دیر تک مزدلفہ میں رُکنا۔
نمبر۲: پھر منیٰ جا کر بڑے شیطان کو ۷/کنکریاں مارنا۔
نمبر۳: پھر قر بانی کرنا۔
نمبر۴: پھر سر کے بال منڈوانا یا کٹوانا۔
نمبر۵: پھر احرام کا لباس اُتار دینا۔اور غسل کرنا چاہئے۔
نمبر۶: پھر طواف زیارت کرنا۔ (اِس طواف کے بعد صفا اور مروہ کی سعی بھی کرنا ہے)

ذی الحجہ۔حج کا چوتھا دن۔ [یوم التشریق]/۱۱

نمبر۱:زوال کے بعد تینوں شیطانوں کو کنکر یاں مارنا۔
نمبر۲:قربانی اور طوافِ زیارت اگر دسویں ذی الحجہ کو کسی وجہ سے نہیں کر سکا تو آج کرنا ہے۔

ذی الحجہ۔حج کا پانچواں دن۔[یوم التشریق]/۱۲

نمبر۱: زوال کے بعد تینوں شیطانوں کو کنکر یاں مارنا۔
نمبر۲:قربانی اور طوافِ زیارت اگر دسویں اور گیارہویں ذی الحجہ کو کسی وجہ سے نہیں کر سکا ہو تو آج کرنا ہے۔
نمبر۳:طواف زیارت کا وقت بارہویں ذی الحجہ کو سورج ڈوبنے سے پہلے تک ہے۔
نمبر۴:بارہویں ذی الحجہ کو تماموں کاموں سے فارغ ہو کر آپ مکہ شریف میں اپنے ہوٹل پر آسکتے ہیں مگر بہتر یہ ہے کہ منیٰ ہی میں رُک جائے اور تیرہ ذی الحجہ کو بھی تینوں شیطانوں کو کنکر ی مار کر مکہ شریف آئیں۔
نمبر۵:طواف وداع۔یعنی سب کام کے مکمل ہونے کے بعد جب بھی وہاں سے اپنے وطن یا کہیں بھی جانا ہو تو آنے سے پہلے طواف وداع کریں پھر وہاں سے چل دیں۔یہ طواف میقات کے باہر رہنے والے لوگوں پر واجب ہے۔



متعلقہ عناوین



حج وعمرہ کی فضیلت حج کرنا کس پر فرض ہے؟ حج کی قسمیں حج کرنے کامکمل طریقہ حج کے فرائض ، واجبات اور سنتیں احرام کے مسائل عورتوں کے حج کے بارے میں سوال جواب عمرہ کرنے کا طریقہ حج کی دعائیں حج و عمرہ میں غلطیاں اور ان کے کفارے



دعوت قرآن