حج کی قسمیں



حج کی تین قسمیں ہیں۔یعنی حج تین طرح سے ادا کیا جاتا ہے
حج افراد۔
حج تمتع۔
حج قِرآن۔


حج افراد



میقات اور حرم شریف کے حد کے اندر رہنے والے لوگ حج افراد کرتے ہیں۔اِس میں صرف حج کا احرام باندھا جاتا ہےاور اِس میں عمرہ شامل نہیں ہوتا ہے۔حج افراد کرنے والے پر قربانی کرنا واجب نہیں ہوتا ہے بلکہ مستحب ہوتا ہے۔اس لئے اگر حج افراد کرنے والے کی قربانی کی نیت ہو تو قربانی کے بعد حلق یعنی سر کے بال صاف کرائے یا تقصیر یعنی بال کٹوائےاور احرام اُتار دے۔


حج تمتع



میقات کے باہر سے آنے والے حج تمتع کر سکتے ہیں۔اِس میں میقات سے پہلے صرف عمرہ کر نے کی نیت کی جاتی ہے ۔اورعمرہ ادا کر نے کے بعد احرام کھول دیا جاتا ہے۔ پھر آٹھویں ذی الحجہ کو مسجد حرام سے حج کا احرام باندھ کر حج ادا کیا جاتا ہے۔


حج قران



یہ حج سب سے افضل ہے اور اِ س کا ثواب سب سے زیادہ ہے۔اس میں حج اور عمرہ کا احرام ایک ساتھ باندھا جاتا ہےیعنی دونوں کی نیت ایک ساتھ کی جاتی ہے۔حج قرآن کر نے والا عمرہ ادا کرنے کے بعداحرام نہیں اُتارتا ہے بلکہ اُسی احرام میں رہتا ہے اور اُسی احرام سے حج ادا کرتا ہے۔حج قرآن کر نے والے کو دسویں ذی الحجہ کو شیطان کو کنکری مارنے اور قربانی کے بعد حلق یا تقصیر کرا کے احرام اُتارنا ہوتا ہے۔اور اگر حج قِرآن کر نے والے سے کوئی جرم ہوتا ہے تو اُسے دوگُنا جر مانہ(کفارہ) ادا کر نا پڑتا ہے۔



متعلقہ عناوین



حج وعمرہ کی فضیلت حج کرنا کس پر فرض ہے؟ حج کی قسمیں حج کرنے کامکمل طریقہ حج کے فرائض ، واجبات اور سنتیں احرام کے مسائل عورتوں کے حج کے بارے میں سوال جواب عمرہ کرنے کا طریقہ حج کی دعائیں حج و عمرہ میں غلطیاں اور ان کے کفارے



دعوت قرآن