نماز اشراق



فضیلت: حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:جو شخص فجر کی نماز جماعت سے پڑھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہے یہاں تک کہ سورج بلند ہو جائے تو دو رکعت نماز[اشراق] پڑھے،تو اسے پورے حج اور عمرہ کا ثواب ملے گا۔ [ترمذی،حدیث:۵۸۴]

نماز چاشت



فضیلت: حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:جو شخص نماز چاشت کی ۱۲/رکعات پڑھے گا،اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں سونے کا محل بنائے گا۔[ترمذی،حدیث:۴۷۲]
حدیث: حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:آدمی پر اس کے بدن کے ہر جوڑ کے بدلے صدقہ ہے[اور آدمی کے بدن میں ۳۶۰/جوڑ ہیں]تو ہر تسبیح صدقہ ہے اور ہر حمد صدقہ ہے"لا الہ الااللہ"کہنا صدقہ ہے"اللہ اکبر" کہنا صدقہ ہے اور اچھی بات کا حکم دینا صدقہ ہے اور بری بات سے منع کرنا صدقہ ہے۔اور ان سب کی طرف سے دو رکعت چاشت کی نماز کافی ہوتی ہے[یعنی جو شخص چاشت کی دو رکعت نماز پڑھ لیتا ہے تو اس کے بدن کے ہر جوڑ کی طرف سے صدقہ ادا ہو جاتا ہے۔] [صحیح مسلم،حدیث:۷۲۰]
حدیث:حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:جو شخص چاشت کی دو رکعت نماز پابندی کے ساتھ ادا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو بخش دے گا اگرچہ اس کے گناہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہو۔ [ترمذی،حدیث:۴۷۴]
مسئلہ:چاشت کی نماز میں زیادہ سے زیادہ ۱۲/رکعات ہیں اور کم سے کم دو۔اس کا وقت سورج نکلنے کےبیس منٹ بعد سے لے کر زوال تک ہے۔اور بہتر یہ ہے چوتھائی دن یعنی تقریبا صبح کے دس یا سوا دس بجے پڑھے۔




متعلقہ عناوین



نماز کی اہمیت وفضیلت نماز پڑھنے کا طریقہ نماز کے شرائط وفرائض نماز کے واجبات اورسنتیں نماز کے مکروہات نماز کے مفسدات سجدہ سہو کے مسائل قراءت میں غلطی کے مسائل نماز جنازہ کے مسائل نماز تراویح کے مسائل نماز تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد نماز توبہ اور تہجد صلوۃ التسبیح نماز حاجت نماز استخارہ سورج گرہن اور چاند گرہن کی نماز عیدین کی نماز مسافر کی نماز مریض کی نماز



دعوت قرآن