بیمار کی نماز کا بیان



سوال: اگر بیماری کے سبب کھڑے ہو کر نماز نہ پڑھ سکتا ہو تو کیا کرے؟
جواب: اگر کھڑے ہو کر نماز نہیں پڑھ سکتا ہو کہ بیماری بڑھ جائے گی یا دیر میں اچھا ہوگا یا چکر آتا ہے یا کھڑے ہو کر پڑھنے سے پیشاب کا قطرہ آئے گا یا بہت شدید درد ہو گا تو ان سب صورتوں میں بیٹھ کر نماز پڑھے۔
سوال: اگر کسی چیز کی ٹیک لگا کر کھڑا ہو سکتا ہو تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟
جواب: اگر خادم یا لاٹھی یا دیوار وغیرہ پر ٹیک لگا کر کھڑا ہو سکتا ہے تو فرض ہے کہ کھڑا ہو کر پڑھے۔اس صورت میں اگر بیٹھ کر نماز پڑھے گا تو نہیں ہوگی۔
سوال:اگر کچھ دیر کھڑا ہو سکتا ہے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب:اگر کچھ دیر بھی کھڑا ہو سکتا ہے اگر چہ اتنا ہی کہ کھڑا ہو کر "اللہ اکبر" کہہ لے تو فرض ہے کہ کھڑا ہو کر اتنا کہے پھر بیٹھے ورنہ نماز نہ ہوگی۔
سوال: اگر بیماری کے سبب رکوع سجدہ نہ کر سکے تو کیا کرے؟
جواب: ایسی صورت میں رکوع سجدہ اشارے سے کرے مگر رکوع کے اشارے کے مقابلے میں سجدے میں سر کو زیادہ جھکائے۔
سوال: اگر بیٹھ کر بھی نماز نہیں پڑھ سکتا ہو تو کیا کرے؟
جواب:ایسی صورت میں لیٹ کر نماز پڑھے اس طرح کہ چت لیٹ کر قبلہ کی طرف پاؤں کرے مگر پاؤں نہ پھیلائے بلکہ گھٹنے کھڑے ر کھے اور سر کے نیچے تکیہ وغیرہ رکھ کر ذرا اونچا کرلے اور رکوع سجدہ سر جھکا کر اشارہ سے کرے۔یہ صورت افضل ہے اور یہ بھی جائز ہے کہ داہنے یا بائیں کروٹ لیٹ کر منہ قبلہ کی طرف کرے۔
سوال:اگر سر سے بھی اشارہ نہ کر سکے تو کیا کرے؟
جواب: اگر سر سے بھی اشارہ نہ کر سکے تو نماز ساقط ہو جاتی ہے پھر اگر نماز کے چھ وقت اسی حالت میں گزرگئے تو قضا بھی ساقط ہو جاتی ہے۔



متعلقہ عناوین



نماز کی اہمیت وفضیلت نماز پڑھنے کا طریقہ نماز کے شرائط وفرائض نماز کے واجبات اورسنتیں نماز کے مکروہات نماز کے مفسدات سجدہ سہو کے مسائل قراءت میں غلطی کے مسائل نماز جنازہ کے مسائل نماز تراویح کے مسائل نماز تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد نماز اشراق اور چاشت نماز توبہ اور تہجد صلوۃ التسبیح نماز حاجت نماز استخارہ سورج گرہن اور چاند گرہن کی نماز عیدین کی نماز مسافر کی نماز



دعوت قرآن