نمازتوبہ



حدیث:حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:جب کوئی بندہ گناہ کر لے،پھروضو کر کے دو رکعت نماز پڑھے اور اپنے گناہوں کی معافی چاہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو بخش دے گا۔[ترمذی،حدیث:۴۰۴]

نماز تہجد



حدیث: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:ہر رات کو جب آخری حصہ باقی رہ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر تجلّی فرماتا ہے اور فرماتا ہے کہ: ہے کوئی دعا کرنے والا کہ میں اس کی دعا قبول کر لوں، ہے کوئی مانگنے والا کہ میں اسے عطا کردوں،ہے کوئی اپنے گناہوں کی بخشش چاہنے والا کی میں اس کے گناہوں کو بخش دوں۔[بخاری،کتاب التہجد،حدیث:۱۱۵۲]
حدیث: حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: جو شخص رات کو جاگے اور اپنی بیوی کو جگائے پھر دونوں دو رکعت نماز پڑھے تو اُن دونوں کا نام اللہ تعالیٰ کو زیادہ سے زیادہ یاد کرنے والوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔ [المستدرک للحاکم، حدیث:۱۲۳ ]
مسئلہ:تہجد کی نماز میں کم سے کم دو رکعت ہے اور زیادہ سے زیادہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے آٹھ رکعات تک ثابت ہے جیسا کہ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نمازوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ:رمضان ہو یا دوسرے مہینے حضور صلی اللہ علیہ وسلم گیارہ رکعات سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے۔[یعنی آٹھ رکعات تہجد اور تین رکعات وتر]۔[بخاری،کتاب التہجد،حدیث:۱۱۴۷]
مسئلہ:تہجد کا وقت عشاء کے بعد سو کر اٹھنے کے بعد سے لے کرفجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے تک رہتا ہے ۔
مسئلہ:یہ نماز دودو رکعت کر کے بھی پڑھ سکتے ہیں اور چار چار کر کے بھی اور اس کی رکعتوں میں سورہ اخلاص یا اور کوئی خاص سورہ کاپڑھنا ضروری نہیں ہے بلکہ جو سورہ چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔





متعلقہ عناوین



نماز کی اہمیت وفضیلت نماز پڑھنے کا طریقہ نماز کے شرائط وفرائض نماز کے واجبات اورسنتیں نماز کے مکروہات نماز کے مفسدات سجدہ سہو کے مسائل قراءت میں غلطی کے مسائل نماز جنازہ کے مسائل نماز تراویح کے مسائل نماز تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد نماز اشراق اور چاشت صلوۃ التسبیح نماز حاجت نماز استخارہ سورج گرہن اور چاند گرہن کی نماز عیدین کی نماز مسافر کی نماز مریض کی نماز



دعوت قرآن