سونے چا ندی کے زیورات کے احکام ومسائل



مردوں کے لئے صرف چاندی کی ایک انگوٹھی جو وزن میں ایک مثقال یعنی ساڑھے چار ماشہ سے کم کی ہو جائز ہے ۔[موجودہ وزن کے اعتبار سے۴/گرام ۳۷۴/ملی گرام]اس کے علاوہ ہر قسم کا زیور ناجائز وحرام ہے ۔البتہ کسی کی ناک ٹوٹ گئی ہو اور چاندی کی ناک لگوانے سے بد بو آتی ہے تو اسے اجازت ہے کہ سونے کی ناک لگوالے۔ کیو نکہ حضور ﷺنے اس کی اجازت دی ہے ۔چنانچہ روایت ہے کہ حضرت عرفجہ بن اسعد کی زمانہ جاہلیت میں ناک ٹوٹ گئی تھی تو انہوں نے چاندی کی ناک لگوائی تو اس سے بد بو آتی تھی ۔حضور ﷺنے انہیں حکم دیا کہ:سونے کی ناک لگوالے۔[سنن نسائی، حدیث :۵۱۶۱ ]
اسی طر ح سے دانت کا بھی یہی حکم ہے کہ بوجہ ضرورت اس کے تار سے دانت کو بند ھوانا اور سونے کا دانت لگوانا جائز ہے۔
اور عورتوں کے لئے سونے چاندی کے ہر قسم کے زیورات کا پہنناجائز ہے۔چنا نچہ آپ ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:ریشم اور سونا میری امت کے مردوں کے لئے حرام کیا گیا اور عورتوں کے لئے حلال ۔ [تر مذی،حدیث: ۱۷۲۰]
بلکہ عورتوں کا اپنے شوہروں کے لئے زیور پہننا اور بناؤ سنگار کرنا اجر عظیم کا باعث ہے۔ کہ حضور اکرم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:جو عورت دنیا سے اس حال میں گئی کہ اس کا شوہر اس سے راضی تھا تو وہ جنت میں داخل ہوگی۔[ترمذی،حدیث: ۱۱۶۱]
البتہ بجنے والے زیور ات صرف اسی وقت جائز ہیں جبکہ وہ غیر محرموں کے سامنے نہ جاتی ہو۔چنانچہ اللہ رب العزت ارشاد فر ماتا ہے کہ: وَلَایُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِلَّالِبُعُوْلَتِھِنَّ۔ عورتیں اپنا سنگار شوہر یا محرم کے سوا کسی پر ظاہر نہ کریں۔[سورہ،نورآیت: ۳۱]
اور ارشاد فر ماتا ہے کہ: وَلَایَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِھِنَّ لِیُعْلَمَ مَا یُخْفِیْنَ مِنْ زِیْنَتِھِنَّ۔ عورتیں پاؤں دھمک کر نہ رکھیں کہ ان کا چھپا ہوا سنگار ظاہر ہو۔[سورہ،نورآیت: ۳۱]
باقی سونے چاندی کے برتن اور دیگر اشیاء جیسے ،کرسی،گلاس اورپلنگ وغیرہ جیسے مردوں کے لئے حرام ہے اسی طرح عورتوں کے لئے بھی حرام ہے۔[کتب عامہ]
حضور اکرم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:جو شخص سونے یا چاندی کے برتن میں پیتا ہے(اور دوسری روایت میں ہے کہ:کھاتا پیتا ہے)وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ بھرتا ہے۔(صحیح مسلم،حدیث:۲۰۶۵)





متعلقہ عناوین



کھانے کے آداب پینے کے آداب لباس سے متعلق احکام وآداب تیل،خوشبو اور کنگھی کے مسائل وآداب گھر سے نکلنے اور گھر میں داخل ہونے کا طریقہ انگوٹھی پہننے کے مسائل لوہا،تانبا،پیتل اور دوسرے دھات کے زیورات کے احکام مہندی،کانچ کی چوڑیاں اور سندور وغیرہ کا شرعی حکم بھئوں کے بال بنوانے،گودنا گودوانے اور مصنوعی بال لگوانے کا مسئلہ سفید بالوں کو رنگنے کے مسائل حجامت بنوانے کے مسائل وآداب ناخن کاٹنے کے آداب ومسائل پاخانہ، پیشاب کرنے کے مسائل وآداب بیمار کی عیادت کے فضائل ومسائل بچوں کی پیدائش کے بعد کے کام جھا ڑ پھونک اور د عا تعو یذ کے مسائل جوتے اور چپل پہننے کے مسائل وآداب چھینک اور جماہی کے مسائل وآداب ہم بستری کے مسائل و آداب پیر کے اندر کن باتوں کا ہونا ضروری ہے؟ سونے،بیٹھنے ا و ر چلنے کے مسائل وآداب دوسرے کے گھر میں داخل ہونے کے مسائل وآداب سلام کرنے کے مسائل مصافحہ،معانقہ اور بوسہ لینے کے مسائل ماں باپ یا بزرگوں کا ہاتھ پیر چومنا اور ان کی تعظیم کے لئے کھڑے ہونے کا مسئلہ ڈ ھول،تاشے،میوزک ا و ر گانے بجانے کا شرعی حکم سانپ،گرگٹ اور چیونٹی وغیرہ جانوروں کومارنے کے مسائل منت کی تعریف اور اس کے احکام ومسائل قسم کے احکام ومسائل اللہ کے لئے دوستی اور اللہ کے لئے دشمنی کا بیان غصہ کرنے اور مارنے پیٹنے کے مسائل غیبت،چغلی،حسد اور جلن کے شر عی احکام موت سے متعلق احکام و مسائل



دعوت قرآن