منت ہی کو عربی زبان میں ’ نذ ر ‘کہا جاتا ہے۔انسان کسی کام کی نیت کر کے جو اس پرواجب نہ تھا اپنے اوپر اس کام کو واجب کرلیتا ہے۔اس کو نذر کہتے ہیں۔جیسے کسی نے کہا کہ :اگر میرا فلاں کام ہوجائے گا یا میں فلاں مشکل سے نکل جاؤں گا تو دو رکعت نماز پڑھوں گا یا صدقہ کروں گا یا روزہ رکھوں گا وغیرہ ۔
تو اب اس نذر کو پورا کرنا ضروری ہوجاتا ہے ۔ارشاد الہی ہے: ولیوفوانذورھم۔ چاہئے کہ وہ اپنی نذروں کو پورا کریں۔[سورہ حج،آیت:۲۹]
نذر کی حقیقت؟نذر حقیقت میں ایک قسم کی عبادت ہے اس لئے نذر ہمیشہ نیک کام کی ہی مانگنی چا ہئے اور اس سے صرف اللہ رب العزت کا تقرب حاصل کرنے کی نیت ہونی چاہئے۔اگر کسی نے اللہ رب العزت کے علاوہ کے لئے نذر مانا یا کسی بیکار بات کی نذر مانی تو یہ درست نہیں اور ایسی نذر کو پورا کرنا بھی نہیں ہے۔
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:نبی اکرم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:منت کی دو قسم ہے ،جس نے طاعت کی منت مانی وہ اللہ عز وجل کے لئے ہے اسے پورا کیا جائے اور جس نے گناہ کی منت مانی وہ شیطان کے سبب سے ہے اسے پورا نہ کیا جائے۔[سنن نسائی ،کتاب الایمان والنذور،باب کفارۃ النذر،حدیث: ۳۸۴۵]
حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ:حضور اکرم ﷺ خطبہ فر مارہے تھے کہ ایک شخص کو کھڑا ہو ا دیکھا ، اس کے متعلق آپ نے دریافت کیا۔لوگوں نے عرض کیا کہ:یہ ابو اسرائیل ہے ،اس نے منت مانی ہے کہ کھڑا رہے گا،بیٹھے گا نہیں،اپنے اوپر سایہ نہ کرے گا،کلام نہ کرے گا اور روزہ رکھے گا۔حضور اکرم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ اسے حکم کردو کہ سایہ میں جائے،بیٹھے ،کلام کرے اور اپنے روزے کو پورا کرے۔ [صحیح بخاری،کتاب الایمان والنذور،باب النذر فیما لایملک۔حدیث: ۶۷۰۴]
دیکھئے!اُس شخص نے چار چیزوں کی منت مانی تھی۔(۱)بیٹھے گا نہیں۔(۲)اپنے اوپر سایہ نہیں کرے گا۔(۳)کسی سے بات نہیں کرے گا۔(۴)روزہ رکھے گا۔اُن چار چیزوں میں سے صرف ایک ایسی چیز تھی جس کا تعلق اللہ تعالیٰ کی عبادت سے تھا ۔یعنی روزہ۔اور باقی تین چیزوں کا اللہ تعالیٰ کی عبادت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔تو اللہ کے رسول ﷺ نے اُن تین چیزوں کی منت پورا کرنے سے روک دیا جس کا اللہ تعالیٰ کی عبادت سے کوئی تعلق نہیں تھا اور صرف روزہ جو اللہ تعالیٰ کی ایک عبادت تھی اُسے پورا کرنے کا حکم دیا ۔اس لئے ہمیں صرف ایسی ہی چیزوں کی منت مانگنی چاہئے جس کا تعلق اللہ تعالیٰ کی عبادت سے ہو۔جیسے اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو میں چار رکعات نماز پڑھوں گایا ۲؍دن روزہ رکھوں گا یا اعتکاف کروں گا وغیرہ۔
اولیا ء اللہ کی نذر ماننے کا غلط طریقہ اور اس کے اصلاح کی صورتیں:علامہ ابن عابدین شامی حنفی تحریر فر ماتے ہیں کہ :جو شخص اولیاء اللہ کی نذر اس طر ح مانتا ہے کہ ’ اے سیدی اگر میرا فلاں کام ہوجائے تو میں آپ کو اتنا سونا ،چاندی،کھانا یا چادر اور خو شبو وغیرہ پیش کروں گا تو یہ بالکل غلط اور باطل ہے ۔کیو نکہ یہ مخلوق کی نذر ہے جو کہ درست نہیں ۔اس کی اصلاح کی صورت یہ ہے کہ:نذر ماننے والا اللہ کی نذر مانے اور کہے کہ:یا اللہ !اگر میرا فلاں مریض شفا یاب ہو گیا یا میرا فلاں کام ہوگیا تو میں تیری نذر مانتا ہوں کہ:سیدہ نفیسہ یا امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر بیٹھے فقیروں کو کھانا کھلاؤں گا۔یا انہیں کپڑا پہناؤں گا یا ان پر مال صدقہ کروں گا وغیرہ۔[رد المحتار،جلد:۲؍ص:۱۷۵۔مطبعہ عثمانیہ استنبول ۱۳۲۷ھ]
میت کی طرف سے نذ ر پوری کرنے کا مسئلہ:اگر کوئی شخص حج یا صدقہ وغیرہ کی نذر مانا اور اسے پورا کرنے سے پہلے انتقال کر گیا تو اس کے گھر والوں پراسے پورا کرنا لازم نہیں ہاں اگر کردیں تو بہتر ہے اور وہ پورا ہوجائے گا۔چنانچہ حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ: حضرت سعدبن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺسے سوال کیا کہ ان کی والدہ نے ایک نذر مانی تھی اور وہ نذر پوری کرنے سے پہلے ہی فوت کر گئی ۔رسول اکرم ﷺنے فر مایا کہ:تم ان کی طرف سے نذر پوری کرو۔[صحیح مسلم،حدیث: ۱۶۳۸]
کھانے کے آداب پینے کے آداب لباس سے متعلق احکام و آداب تیل،خوشبواور کنگھی کے مسائل وآداب گھر سے نکلنے اور داخل ہونے کا طریقہ انگوٹھی پہننے کے مسائل سونے چاندی کے زیورات کے احکام ومسائل لوہا،تانبا،پیتل اور دوسرے دھات کے زیورات کے احکام مہندی،کانچ کی چوڑیاں اور سندور وغیرہ کا شرعی حکم بھئوں کے بال بنوانے،گودنا گودوانے اور مصنوعی بال لگوانے کا مسئلہ سفید بالوں کو رنگنے کے مسائل حجامت بنوانے کے مسائل وآداب ناخن کاٹنے کے آداب ومسائل پاخانہ، پیشاب کرنے کے مسائل وآداب بیمار کی عیادت کے فضائل ومسائل بچوں کی پیدائش کے بعد کے کام جھا ڑ پھونک اور د عا تعو یذ کے مسائل چھینک اور جماہی کے مسائل وآداب ہم بستری کے مسائل و آداب پیر کے اندر کن باتوں کا ہونا ضروری ہے؟ سونے،بیٹھنے ا و ر چلنے کے مسائل وآداب دوسرے کے گھر میں داخل ہونے کے مسائل وآداب سلام کرنے کے مسائل مصافحہ،معانقہ اور بوسہ لینے کے مسائل ماں باپ یا بزرگوں کا ہاتھ پیر چومنا اور ان کی تعظیم کے لئے کھڑے ہونے کا مسئلہ ڈ ھول،تاشے،میوزک ا و ر گانے بجانے کا شرعی حکم سانپ،گرگٹ اور چیونٹی وغیرہ جانوروں کومارنے کے مسائل قسم کے احکام ومسائل اللہ کے لئے دوستی اور اللہ کے لئے دشمنی کا بیان غصہ کرنے اور مارنے پیٹنے کے مسائل غیبت،چغلی،حسد اور جلن کے شر عی احکام موت سے متعلق احکام و مسائل