روزہ میں کن لوگوں کے لئے رخصت ہے؟



مسئلہ: کچھ مخصوص صورتوں میں شریعت نے روزہ نہ رکھنے کی اجازت دی ہے مگر بعد میں اس کی قضا کرنا ضروری ہے۔ہاں قضا میں لگاتار اور تر تیب سے ر روزے رکھنا ضروری نہیں جس طر ح بھی چا ہے پوری کرے۔
مسئلہ: مسافر شرعی کے لئے جائز ہے کہ وہ چا ہے تو روزہ رکھے اور چا ہے تو نہ رکھے۔ (بخاری، حدیث:۱۹۴۳، مسلم،حدیث:۱۱۲۱)
مسئلہ: دن میں سفر کیا تو اُس دن کا روزہ افطار کرنے کے لیے آج کا سفر عذر نہیں۔ البتہ اگر توڑے گا تو کفارہ لازم نہ آئے گا مگر گنہگار ہوگا اور اگر سفر کرنے سے پہلے توڑ دیا پھر سفر کیا تو کفارہ بھی لازم اور اگر دن میں سفرکیا اور مکان پر کوئی چیز بھول گیاتھا، اُسے لینے واپس آیا اور مکان پر آکر روزہ توڑ ڈالا تو کفارہ واجب ہے۔
مسئلہ: حمل والی اور دودھ پلانے والی عورتوں کو اگر اپنی جان یا بچہ کی جان کے نقصان کا صحیح اندیشہ ہو تو اجازت ہے کہ اس وقت روزہ نہ رکھے۔(تر مذی، حدیث: ۷۱۵۔ نسائی، حدیث: ۲۳۱۵)
مسئلہ: بیمار کو بیماری بڑھ جانے یا دیر میں اچھا ہونے کا گمان غالب ہو تو اس کے لئے بھی اجازت ہے کہ ان دنوں میں روزہ نہ رکھے ۔ (جوہرہ، در مختار)
مسئلہ: حیض والی عورتوں کا روزہ رکھنا حرام ہے لیکن بعد میں اس کی قضا ضروری ہے۔
مسئلہ: ایسے بوڑھے مر د یا بوڑھی عورتیں جنہیں شریعت میں شیخ فانی کہا جاتا ہے۔ یعنی وہ بوڑھے جن کی عمر اب ایسی ہوگئی کہ اب روز بروز کمزور ہی ہوتا جائے گا۔ جب وہ روزہ رکھنے سے عاجز ہو یعنی نہ اب رکھ سکتا ہے نہ آئندہ اس میں اتنی طاقت آنے کی امید ہے کہ روزہ رکھ سکے گا۔ تو اب اسے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے۔ البتہ اسے حکم ہے کہ ہرروزہ کے بدلے میں فدیہ دے۔



متعلقہ عناوین



عظمتِ رمضان روزہ کی اہمیت وفضیلت روزہ کی نیت کے مسائل روزہ کن چیزوں سے ٹوٹ جاتاہے؟ روزہ کن چیزوں سے نہیں ٹوٹتا ہے؟ روزہ کن چیزوں سے مکروہ ہو جاتاہے؟ کن صورتوں میں صرف قضا ہے؟ کن صورتوں میں قضا اور کفارہ دونوں ہے؟ روزہ کے فدیہ کے مسائل سحری وافطاری کے مسائل شب قدر کا بیان اعتکاف کے مسائل نفلی روزوں کا بیان



دعوت قرآن