نماز کےمفسدات



سوال: مفسدات نماز کا کیا مطلب ہے؟
جواب : جن باتوں سے نماز ٹوٹ جاتی ہے انکو مفسدات نماز کہتے ہیں جوبہت سارےہیں ان میں سے کسی ایک پر بھی عمل کا ارتکاب کرنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے اوراسکا لوٹانا ضروری ہوتا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں
نماز میں بات کرنا جان بوجھ کر ہو یا بھول کر،کم ہویا زیادہ۔
نماز کی حالت میں السلام علیکم یاایسا ہی کوئی اور لفظ کہنا۔
کسی کوسلام کا جواب دینا یا کسی کی چھینک پر یرحمک اللہ کہنا۔
نماز سے باہروالے کسی شخص کی دعا پر آمین کہنا۔
کسی بری خبرپراناللہ یااچھی خبرپر الحمداللہ کہنا۔
کسی عجیب خبرپر سبحان اللہ یا دردتکلیف کی وجہ سے آہ یا اف کہنا۔
اس طرح سے رونا کہ حروف پیدا ہوں۔
اپنے امام کے سوا کسی کوغلطی بتانا یاخود قرآن دیکھ کرپڑھنا۔
قرآن شریف میں کوئی ایسی غلطی کرنا کہ معنی بدل جائیں۔
عمل کثیر یعنی کوئی ایساکام کرنا جس سے دیکھنے والا یہ سمجھے کہ نماز نہیں پڑھ رہا۔
نماز میں کھانا پینا، قصدا ہویابھولے سے۔
نماز پڑھتے پڑھتے دو صفوں کی مقدار آگے بڑھ جانا۔
اتفاقیہ سترکا کھل جانا اور اتنی دیرکھلے رہنا، جتنی دیر میں نمازکا کوئی رکن ادا ہوسکتا ہے۔
ناپاک جگہ پر سجدہ کرنا۔
دعا میں ایسی چیز مانگنا جوعادتا انسانوں سے مانگی جاتی ہے جیسے کوئی یہ دعا مانگے کہ یااللہ مجھے سوروپیہ دیدے
درد یا رنج میں اسطرح روناکہ آواز میں حرف ظاہرہوجائیں
قہقہہ مارکر ہنسنا
مقتدی کا امام سے آگے بڑھ کر کھڑا ہونا۔
سوال: اگر مریض کی زبان سے بے اختیار آہ یا اوہ نکل گیا تو کیا نماز فاسد ہو جائے گی؟
جواب: اگر بیمار کی زبان سے بے اختیار آہ یا اوہ نکل جائے تو نماز فاسد نہیں ہوگی۔
سوال: نماز کے دوران چھینک آئے تو کیا حکم ہے؟
جواب: حکم یہ ہے کہ سکوت کرے الحمد للہ نہ کہے۔لیکن اگر کوئی کہہ لیا تو نماز فاسد نہیں ہوگی۔





متعلقہ عناوین



نماز کی اہمیت وفضیلت نماز پڑھنے کا طریقہ نماز کے شرائط وفرائض نماز کے واجبات اورسنتیں نماز کے مکروہات سجدہ سہو کے مسائل قراءت میں غلطی کے مسائل نماز جنازہ کے مسائل نماز تراویح کے مسائل نماز تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد نماز اشراق اور چاشت نماز توبہ اور تہجد صلوۃ التسبیح نماز حاجت نماز استخارہ سورج گرہن اور چاند گرہن کی نماز عیدین کی نماز مسافر کی نماز مریض کی نماز



دعوت قرآن