حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے رات کے وقت سورہ حٰم دخان کی تلاوت کیا تو وہ اس حال میں صبح کرے گا کہ اس کے لئے ۷۰/ہزار فرشتے استغفار کر رہے ہوں گے۔[ترمذی،کتاب فضائل القرآن،باب ماجاء فی فضل حم الدخان، حدیث:۳۱۳۱]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے جمعہ کی رات میں سورہ حم دخان پڑھا اُسے بخش دیا جائے گا۔[ترمذی،کتاب فضائل القرآن،باب ماجاء فی فضل حم الدخان، حدیث:۳۱۳۲]
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،حضور سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس نے جمعہ کی رات یا جمعہ کے دن میں سورہ حم دخان تلاوت کیا تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنائے گا۔[ معجم الکبیر،صدی بن العجلان،ابوامامہ الباہلی۔۔۔الخ،فضال بن جبیر عن ابی امامۃ،حدیث:۸۰۲۶]
سورہ فاتحہ کی فضیلت سورہ بقرہ کی فضیلت آیت الکرسی کی فضیلت سورہ بقرہ کی آخری آیات کی فضیلت سورہ آل عمران کی فضیلت سورہ کہف کی فضیلت سورہ یٰس کی فضیلت سورہ رحمٰن کی فضیلت سورہ واقعہ کی فضیلت سورہ حشر کی فضیلت سورہ ملک کی فضیلت سورہ زلزال کی فضیلت سورہ تکاثر کی فضیلت سورہ کافرون کی فضیلت سورہ اخلاص کی فضیلت سورہ فلق اور ناس کی فضیلت