سورہ فلق اور ناس کی فضیلت



حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جنات سے اور انسانوں کی نظر سے پناہ مانگا کرتے تھے یہاں تک کہ سورہ فلق اور سورہ والناس نازل ہوئیں،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سورتوں کو پڑھنا شروع کر دیا اور ان کے علاوہ[دوسرے کلمات ] کو چھوڑ دیا۔ [ترمذی،کتاب الطب،باب ماجاء فی الرقیۃ بالمعوذتین ،حدیث:۲۱۹۸]
حضرت عابس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا: ائے ابن عابس ! میں تمہیں وہ کلمات نہ بتاؤں جو[شریر جنات اور نظر بد سے]اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنے میں سب سے افضل ہیں؟ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،کیوں نہیں۔[آپ ضرور بتائیے] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کلمات یہ دونوں سورتیں ہیں۔قل اعوذبرب الفلق اور قل اعوذ برب الناس۔[سنن نسائی،کتاب الاستعاذہ،حدیث:۵۴۴۹]



متعلقہ عناوین



سورہ فاتحہ کی فضیلت سورہ بقرہ کی فضیلت آیت الکرسی کی فضیلت سورہ بقرہ کی آخری آیات کی فضیلت سورہ آل عمران کی فضیلت سورہ کہف کی فضیلت سورہ یٰس کی فضیلت سورہ دخان کی فضیلت سورہ رحمٰن کی فضیلت سورہ واقعہ کی فضیلت سورہ حشر کی فضیلت سورہ ملک کی فضیلت سورہ زلزال کی فضیلت سورہ تکاثر کی فضیلت سورہ کافرون کی فضیلت سورہ اخلاص کی فضیلت



دعوت قرآن