سورہ یٰس کی فضیلت



حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،حضور سید المر سلین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہر چیز کے لئے قلب [دل] ہے اور قرآن کا قلب سورہ یٰس ہے۔جس نے سورہ یٰس پڑھی تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکھتا ہے۔[ترمذی،کتاب فضائل القرآن،باب ماجاء فی فضل یٰس،حدیث:۳۱۲۹]
حضر ت عطاء بن ابی رباح رضی اللہ عنہ فر ماتے ہیں:مجھ تک یہ بات پہونچی کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو دن کے شروع میں سورہ یٰس پڑھ لے تو اس کی تمام ضرورتیں پوری ہوں گی۔[سنن دارمی،کتاب فضائل القرآن،باب فی فضل یٰس،حدیث:۳۴۱۸]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہر رات سورہ یٰس پڑھنے پر ہمیشگی اختیار کرے،پھر وہ مر جائے تو شہادت کی موت مرے گا۔[معجم الاوسط،باب المیم،من اسمہ محمد،حدیث:۷۰۱۸]



متعلقہ عناوین



سورہ فاتحہ کی فضیلت سورہ بقرہ کی فضیلت آیت الکرسی کی فضیلت سورہ بقرہ کی آخری آیات کی فضیلت سورہ آل عمران کی فضیلت سورہ کہف کی فضیلت سورہ دخان کی فضیلت سورہ رحمٰن کی فضیلت سورہ واقعہ کی فضیلت سورہ حشر کی فضیلت سورہ ملک کی فضیلت سورہ زلزال کی فضیلت سورہ تکاثر کی فضیلت سورہ کافرون کی فضیلت سورہ اخلاص کی فضیلت سورہ فلق اور ناس کی فضیلت



دعوت قرآن