سورہ واقعہ کی فضیلت



حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص روزانہ رات کے وقت سورہ واقعہ کی تلاوت کرے گا وہ فاقے سے ہمیشہ محفوظ رہے گا۔[شعب الایمان،فصل فی فضائل السور والآیات، حدیث :۲۲۶۸]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: اپنی عورتوں کو سورہ واقعہ سکھاؤ کیونکہ یہ سورۃ الغنیٰ[یعنی محتاجی دور کرنے والی سورت] ہے۔[مسند الفردوس، باب العین،حدیث:۴۰۰۵]
حضرت ابو فاطمہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ ،حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس اس وقت عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے جب وہ مرض وفات میں مبتلا تھے۔حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اُن سے فرمایا:آپ کس چیز کی تکلیف محسوس کر رہے ہیں؟ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اپنے گناہوں کی تکلیف محسوس کر رہا ہوں۔حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:آپ کو کس چیز کی آرزو ہے؟ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا:مجھے اپنے رب کی رحمت کی آرزو ہے۔حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:آپ کسی طبیب کو کیوں نہیں بلوا لیتے؟ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: طبیب ہی نے تو مجھے بیماری میں مبتلا کیا ہے۔حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا م آپ کو کچھ [مال] عطا کرنے کا حکم کریں؟ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: مجھے اِس کی کوئی حاجت نہیں۔حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم وہ مال آپ کی بیٹیوں کو دے دیتے ہیں۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: انہیں بھی اِس مال کی کوئی ضرورت نہیں،میں نے انہیں حکم دیا ہے کہ وہ سورہ واقعہ پڑھا کریں کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص روزانہ رات کے وقت سورہ واقعہ پڑھے تو وہ فاقے سے ہمیشہ محفوظ رہے گا۔[تفسیر مدارک،سورہ الواقعہ،تحت الآیۃ:۹۶]



متعلقہ عناوین



سورہ فاتحہ کی فضیلت سورہ بقرہ کی فضیلت آیت الکرسی کی فضیلت سورہ بقرہ کی آخری آیات کی فضیلت سورہ آل عمران کی فضیلت سورہ کہف کی فضیلت سورہ یٰس کی فضیلت سورہ دخان کی فضیلت سورہ رحمٰن کی فضیلت سورہ حشر کی فضیلت سورہ ملک کی فضیلت سورہ زلزال کی فضیلت سورہ تکاثر کی فضیلت سورہ کافرون کی فضیلت سورہ اخلاص کی فضیلت سورہ فلق اور ناس کی فضیلت



دعوت قرآن