حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی اس کی طاقت نہیں رکھتا کہ وہ روزانہ ایک ہزار آیتوں کی تلاوت کرے؟ صحابہ کرام نے کہا: اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں کوئی روزانہ " ألهاكم التكاثر" پڑھنے کی طاقت نہیں رکھتا؟ [یعنی یہ سورت پڑھنا ثواب میں ایک ہزار آیتوں کے برابر ہے]۔ [المستدرک للحاکم،کتاب فضائل القرآن،ذکر فضائل سور و آی متفرقۃ،حدیث:۲۰۸۱]
حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:میں تمہارے سامنے سورہ " ألهاكم التكاثر" پڑھنے لگا ہوں تو اسے سن کر جو رو پڑا تو اس کے لئے جنت ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سورت پڑھی تو کچھ صحابہ کرام رو پڑے اور کچھ صحابہ کو رونا نہیں آیا۔جن صحابہ کو رونا نہیں آیا تو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ہم نے بہت کوشش کی لیکن رونے پر قادر نہیں ہو سکے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :میں دوبارہ تمہارے سامنے وہ سورت پڑھتا ہوں تو جو روپڑا اس کے لئے جنت ہےاور جسے رونا نہ آئے وہ رونے جیسی صورت بنا لے۔[ شعب الایمان،فصل فی البکاء عند قرأۃ القرآن،حدیث:۱۸۹۴]
سورہ فاتحہ کی فضیلت سورہ بقرہ کی فضیلت آیت الکرسی کی فضیلت سورہ بقرہ کی آخری آیات کی فضیلت سورہ آل عمران کی فضیلت سورہ کہف کی فضیلت سورہ یٰس کی فضیلت سورہ دخان کی فضیلت سورہ رحمٰن کی فضیلت سورہ واقعہ کی فضیلت سورہ حشر کی فضیلت سورہ ملک کی فضیلت سورہ زلزال کی فضیلت سورہ کافرون کی فضیلت سورہ اخلاص کی فضیلت سورہ فلق اور ناس کی فضیلت